کراچی،پولیس کا کلفٹن میں ریسٹورنٹ پر دھاوا،ملازمین اورگاہکوں کو یرغمال بنالیا،توڑ پھوڑ کے ساتھ عملے پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

سے زائد پولیس اہلکاروں مشتمل اسپیشل ٹیم ملزمان کی تلاش کا بہانہ بنا کر ہوٹل میں داخل ہوئے اور انہوں نے ایک گھنٹے تک عملے، گاہکوں کو یرغمال بنائے رکھا چھاپے مارنے والی نفری میں کچھ اہلکار سادہ لباس تھے کچھ وردی ملبوس ، اہلکاروں کے ہاتھ میں کھانے یا پینے کی جو بھی چیز لگی انہوں نے بغیر اجازت کے استعمال کرلیا مراکین شیشہ بار پر چھاپہ مارا گیا تھا،مراکین شیشہ بار پر دو ماہ میں پانچ مقدمات درج ہوئے ہیں، ڈی ایچ اے اور کلفٹن ایریا میں شیشہ بار چلنے نہیں دو گی،ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران مضر صحت تمباکو شیشہ برآمد ہوا ہے، مورو کین کیفے پر شیشہ بار چلائے جانے کی اطلاع پر چھاپہ ماراگیاتھا،چھاپے کے دوران ریسٹورنٹ سے انرجی ڈرنک پینے پر چار اہلکاروں کو معطل کیا گیا ، ایس ایس پی سائوتھ

بدھ 16 جنوری 2019 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پولیس نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں ریسٹورنٹ پر دھاوا بول دیا ملازمین اور گاہکوں کو یرغمال بنالیا اور توڑ پھوڑ کے ساتھ عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ریسٹورنٹ کے اندر کھانے پینے کی اشیا پر ٹوٹ پڑے،آئی جی سندھ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس اپیس سائوتھ سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پولیس ٹیم نے خاتون اے ایس پی سوہائے عزیز کی سربراہی میںکلفٹن کے ایک ریسٹورنٹ دھاوا بولا اور عملے کو زدوکوب کیا اور گاہکوں کو یرغمال بنایا،جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔چھاپے مارنے والی نفری میں کچھ اہلکار سادہ لباس تھے جبکہ کچھ وردی ملبوس کیے ہوئے تھے، اہلکاروں کے ہاتھ میں کھانے یا پینے کی جو بھی چیز لگی انہوں نے بغیر اجازت کے استعمال کرلیا۔

(جاری ہے)

50سے زائد پولیس اہلکاروں مشتمل اسپیشل ٹیم کے ممبران ملزمان کی تلاش کا بہانہ بنا کر ہوٹل میں داخل ہوئے اور انہوں نے ایک گھنٹے تک عملے، گاہکوں کو یرغمال بنائے رکھا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھاپے کے دوران اہلکار کھانے پر بھی ہاتھ صاف کرتے نظر آئے جبکہ انہوں نے ہوٹل میں توٹ پھوڑ بھی کی۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے کلفٹن کے ریسٹورنٹ پر چھاپے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے اے ایس پی پی کلفٹن سوہائے عزیزنے کہا کہ کلفٹن میں واقع مراکین شیشہ بار پر چھاپہ مارا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ مراکین شیشہ بار پر دو ماہ میں پانچ مقدمات درج ہوئے ہیں، ڈی ایچ اے اور کلفٹن ایریا میں شیشہ بار چلنے نہیں دو گی، شیشہ بار کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔سوہائے عزیز نے کہا کہ چھاپے کے دوران اہلکاروں نے کولڈ ڈرنک پی تھی، اہلکاروں نے غیر پیشہ وارنہ حرکت کی، ان اہلکاروں سے باز پرس کی جائے گی۔علاوہ ازیں اس حوالے سے ایس ایس پی سائوتھ پیرمحمد شاہ نے کہاکہ کراچی میں ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران مضر صحت تمباکو شیشہ برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مورو کین کیفے پر شیشہ بار چلائے جانے کی اطلاع پر چھاپہ ماراگیا۔ خفیہ طور پر شیشہ بار چلائے جانے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایس ایس پی سائوتھ نے کہاکہ چھاپے کے دوران ریسٹورنٹ سے انرجی ڈرنک پینے پر چار اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ ایس پی کلفٹن کی جانب سے پرائیویٹ پارٹی چلائے جانے کی خبر بے بنیاد ہے۔