Live Updates

ہمارا حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

ہمارے مطالبات مان لیے گئے تو ہم حکومت کے ساتھ چلیں گے، سربراہ بی این پی کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 16 جنوری 2019 15:50

ہمارا حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں،اگر خود گرے تو معلوم نہیں بچا سکیں گے یا نہیں تاہم ہمارے مطالبات مان لیے گئے تو ہم حکومت کے ساتھ چلیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ حکومت گرانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہمارے مطالبات مان لیے گئے تو ہم حکومت کے ساتھ چلیں گے، وفاقی حکومت سے ہمارے 6 نکات پر صدارتی الیکشن اور صوبائی انتخابات پر 9 نکات پر بات چیت ہوئی تاہم ہماری جو بات ہوئی تھی اس پر ہمارے تحفظات ہیں۔

اختر مینگل نے کہا کہ ہم آزاد بنچوں پر بیٹھے ہیں جو اچھی بات ہوگی ہم ساتھ دیں گے، وفاق سے جو ہماری بات ہوئی تھی اس پر عمل درآمد نہیں ہوا تاہم ہر غلط کام پر مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرادری کی ملاقاتیں اچھی بات ہے، ایسی ملاقاتوں سے سیاسی استحکام ملے گا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات