فادر صالح ڈائیگو کی ایئرکموڈور راجہ وقار علی سے ملاقات

کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی میں موجود پلاٹ پر کیتھولک چرچ اور کمیونٹی سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے بات چیت

بدھ 16 جنوری 2019 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) آرچ ڈائیوسس آف کراچی کے وکرجنرل ریورنڈ فادر صالح ڈائیگو نے پی اے ایف کے بیس کمانڈر ایئرکموڈور راجہ وقار علی اورکنٹونمنٹ بورڈکورنگی کی ایگزیکٹوافسر ثمینہ شبیر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں آرچ بشپ کارڈینل جوزف کوٹس کے پروٹوکول افسر وپیس انفورسز کے چیف پرویز گل اور خاتون کونسلر نسرین بی بی بھی موجود شریک ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی میں موجود پلاٹ پر کیتھولک چرچ اور کمیونٹی سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر بیس کمانڈر ایئرکموڈور راجہ وقار علی اورکنٹونمنٹ بورڈکورنگی کی ایگزیکٹوافسر ثمینہ شبیر نے وفد کو اپنی مکمل حمایت وتعاون کا یقین دلایاجبکہ آرچ ڈائیوسس آف کراچی کے وکرجنرل ریورنڈ فادر صالح ڈائیگو نے ایئرکموڈور راجہ وقار علی اورکنٹونمنٹ بورڈکورنگی کی ایگزیکٹوافسر ثمینہ شبیرسے اظہارتشکرکیا۔

متعلقہ عنوان :