پاکستان مسلم الائنس نے پنجاب کنونشن کی تیاریاں تیزکردیں

پی ایم اے کے مرکزی دفتر میں اجلاس کاانعقاد‘کنونشن کے حوالے سے انتظامی امور پر لائحہِ عمل تیار

بدھ 16 جنوری 2019 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان مسلم الائنس (پنجاب کنونشن تیاری کمیٹی) کا اجلاس صدر کراچی اقبال خان کی سربراہی میں مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر محمد یامین، جنرل سیکریٹری فرخ قریشی اور سینئر رہنما سرفراز احمد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کنونشن میں شرکت کی تیاریوں سمیت انتظامی امور پر لائحہِ عمل تیار کیا گیا اور اصولی فیصلہ کیا گیا کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے ڈسٹرکٹ لیول پر مختلف سب کمیٹیوں کا قیام ضروری ہے اور اس سلسلے میں رابطے تیز کیئے جائیں۔چیئرمین پاکستان مسلم الائنس امان اللہ خان پراچہ مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ کنونشن تیاریوں کا جائزہ لینے عنقریب پنجاب کے دورے پر روانہ ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :