آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر جاری،پارہ 41ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

شہریوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کا بھی براحال، چڑیا گھر میں گرمی کے توڑ کے لیے خصوصی انتظامات

بدھ 16 جنوری 2019 15:50

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) دنیا کے بیشتر ممالک جہاں سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں، وہیں آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ نیو سائوتھ ویلز میں پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں در جہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے، شہریوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی گرمی سے ستائے ہوئے ہیں۔سڈنی کے چڑیا گھر میں گرمی کے توڑ کے لیے جانوروں کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق تسمانیہ کے علاوہ دیگر جنوبی ریاستوں میں درجہ حرارت 40 جبکہ نیو ساتھ ویلز میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :