چین کا چاند پرپہلی مرتبہ کپاس اٴْگا نے کا کامیاب تجربہ

بیج کھاد میں دبا کر ایک ہفتے تک پانی دیاگیا،جس کے بعد اس میں سے اب کونپل نکل آئی ہے،سائنس دان

بدھ 16 جنوری 2019 15:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) چین نے پہلی مرتبہ چاند پر کپاس اٴْگا نے کا تجربہ کیا جو کہ کامیاب رہا۔ ابھی تک آلو اور سرسوں کے بیجوں سے کوئی کونپل نہیں نکلی تھی لیکن اب نکل آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ چینی سائنس دانوں نے چاند پرگاڑی میں بھیجنے کے لیی7انچ کا خصوصی کنٹینر تیار کیا کنٹینر میں مٹی، پانی، ہوا اور بیج ڈالے گئے۔

(جاری ہے)

چاند پر فصل اٴْگانے کے لیے کپاس، آلو اور سرسوں کی ایک مخصوص قسم کے بیجوں کا انتخاب کیا۔’’چانگ فور‘‘ سے زمینی مرکز پر موصول ہونے والی تازہ تصویروں میں کپاس کے بیچ سے کونپلیں پھوٹتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔پودا اٴْگانے سے متعلق تجربے کے لیے پہلے بیج کھاد میں دبا کر ایک ہفتے تک پانی دیاگیا،جس کے بعدیہ دعوی کیا جارہاہے کہ اس میں سے اب کونپل نکل آئی ہے۔سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ ڑی جنگ ڑن نے کہا کہ چاند کی سطح پر کسی حیاتیاتی نمو کا یہ پہلا تجربہ ہے۔

متعلقہ عنوان :