داعش نے امریکی جزیرے ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی سابق ملکہ حسن کواغواء کرلیا

3سالہ گیلون سوکو 16 سالہ بیٹے کے ہمراہ شام میں گزشتہ ہفتے سے داعش کی قید میں ہیں،امریکی میڈیا

بدھ 16 جنوری 2019 15:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) دہشت گرد تنظیم داعش نے امریکی جزیرے ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی سابق ملکہ حسن گیلون سو اور ان کے بیٹے کو اغوا کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ گیلون سو کو 2014 میں ایک مقامی مقابلے میں ملکہ حسن کا خطاب دیا گیا تھا،اپنے 16 سالہ بیٹے کے ہمراہ شام میں گزشتہ ہفتے سے داعش کی قید میں ہیں۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق گیلون سو داعش کے ایک سپاہی کی بیوی ہیں اور شامی شہر ال صفا سے بیٹے کے ہمراہ فرار ہو رہی تھیں کہ داعش کیاہلکاروں کے ہاتھ لگ گئیں جس کے بعد انہیں مہاجروں کے کیمپ منتقل کر دیا گیا۔ان کی23 سالہ صاحبزادی ایبونی سو نے حکومت سے ان کی بازیابی کے لئے درخواست کی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلمان نہیں ہیں تاہم ان کی والدہ نے 2014 میں اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کی ملاقات داعش کے ایک سپاہی سے ہوئی جس کی باتوں میں آکر انہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

(جاری ہے)

اس شخص نے میری والدہ سے کہا کہ ہم امریکا جائیں گے اور اس کے بعد باقی کی زندگی گزارنے مکہ منتقل ہو جائیں گے۔اس شخص نے میرے بھائی کو بھی اپنے ساتھ رکھ لیا۔ایبونی نے بتایا کہ میں اپنے ایک رشتہ دار کے پاس اسپین میں رہنے لگی تھی جبکہ میری والدہ شام جانے پر مجبور ہو گئیں تھیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے میری ان سے بات چیت رہتی تھی۔ ان کی بات چیت سے ایسا لگتا تھا جیسے وہ مشکل میں ہیں پھر گزشتہ سال اچانک میرا ان سے رابطہ ٹوٹ گیا۔

ایبونی کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں مجھے ان کی اچانک کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے مجھ سے مد مانگی، وہ گھر واپس ا?نا چاہتی تھیں۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ ماں اور بھائی نے تین ہفتوں سے کچھ نہیں کھایا۔ انہیں مالی مدد کی بھی اشد ضرورت ہے۔ایبونی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس شخص کو کافی عرصے پہلے چھوڑ دیا، اس شخص نے ایک دن میرے بھائی کو گھٹنیوں پر بیٹھایا اور اس سے داعش میں شامل ہونے کے لئے زبردستی کی۔ایبونی نے وزارت خارجہ سے خظ لکھ کر مدد کی اپیل کی ہے تاہم اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔ ان کی والدہ کے گردے پانی اور کھانے کی کمی کی وجہ سے فیل ہو گئے ہیں۔