وینزویلا کی پارلیمان نے نکولاس مادورو کی صدارت کو غیر قانونی قرار دے دیا

اپوزیشن عبوری صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر رضامند،نئے انتخابات کا بھی مطالبہ کردیا

بدھ 16 جنوری 2019 15:50

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) وینزویلا کی پارلیمان نے نکولاس مادورو کی صدارت کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی پارلیمان کے سربراہ خٴْوان گوئیڈو نے کہاکہ آئین کی بالادستی کو بحال کرنا وقت کی ضرورت ہے دوسری طرف اپوزیشن کی طرف سے عبوری طور پر صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن نے نئے انتخابات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ مادورو نے شدید مظاہروں کے باوجود گزشتہ ہفتے دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھایا تھا۔ ان کی طرف سے کرائے جانے والے انتخابات کو بہت سی حکومتوں کی طرف سے غیر جمہوری قرار دیا گیا تھا۔ مادورو نے دستوری ترامیم سے پارلیمنٹ کے اختیارات کو محدود کر دیا تھا۔