کھیل کھیلنابند کریں، جرمن وزیر خارجہ کا بریگزٹ کے حوالے سے رد عمل

اگر ایسی کوئی درخواست یورپی یونین تک پہنچتی ہے تو یہ بلاک اس پر غور کرے گا،گفتگو

بدھ 16 جنوری 2019 15:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کا حل نکالنے کے لیے ابھی بہت وقت موجود ہے تاہم اب کھیل کھیلنے کا وقت نہیں رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماس نے ڈوئچ لینڈ فٴْنک نشریاتی ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

برطانوی پارلیمان میں بریگزٹ ڈیل کے معاملے پر ووٹنگ کے بعد ہائیکو ماس کا کہنا تھا برطانیہ اور یورپی یونین میں نئے مذاکرات کی ضرورت ہے۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کی تاریخ کو آگے بڑھانے کے امکان پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر ایسی کوئی درخواست یورپی یونین تک پہنچتی ہے تو یہ بلاک اس پر غور کرے گا۔