آئیوری کوسٹ کے سابق صدر کو بین الاقوامی عدالت نے بری کر دیا

انٹرنیشنل کورٹ نے تہتر سالہ افریقی سیاسی لیڈر کو عدم ثبوت اور ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کیا،غیرملکی میڈیا

بدھ 16 جنوری 2019 15:50

یوموشکرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی فوجداری عدالت نے افریقی ملک آئیوری کوسٹ کے سابق صدر لاراں باگبو کو جنگی جرائم کے الزام سے بری کر دیا ہے۔ وہ سن 2011 سے عدالتی تحویل میں تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کورٹ نے تہتر سالہ افریقی سیاسی لیڈر کو عدم ثبوت اور ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کیا۔ عدالتی بینچ کے سربراہ جج کیونو تارفٴْوسر نے فیصلہ سناتے ہوئے لاراں باگبو کے علاوہ اٴْن کے معاون چارلس گٴْوڈے کو بھی رہا کرنے کا حکم سنایا۔ فیصلہ سناتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ تین رکنی بینچ کے سبھی جج اس پر متفق ہیں کہ استغاثہ ان دونوں افراد کے خلاف مناسب ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :