اقوامِ متحدہ کے ہر تین میں سے ایک ملازم کو جنسی ہراساں کیے جانے کا انکشاف
ہراساں کرنے والے ہر تین میں سے دو شخص مرد اور ہر چار میں سے ایک کوئی سپروائزر، یا مینجر تھا،سروے رپورٹ
بدھ 16 جنوری 2019 15:50
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق جنسی طور پر ہراساں کرنے کے سب سے عام طریقہ کار میں جنسی کہانیاں سنانا، ناپسندیدہ مذاق کرنا، کسی کی ظاہری شخصیت، جسمانی خدو خال یا حرکات و سکنات پر نامناسب تبصرہ کرنا شامل ہیں۔
ڈیلوئٹے کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ یو این عملے کو زبردستی جنسی معاملات کے بارے میں گفتگو کا حصہ بننے، نامناسب انداز میں چھونے اور اشاروں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔سروے کے مطابق ہراساں کرنے والے ہر 3 میں سے دو شخص مرد اور ہر چار میں سے ایک کوئی سپروائزر، یا مینجر تھا جبکہ ہراساں کرنے والے ہر 10 افراد میں سے ایک انتہائی اہم عہدیدار تھا۔تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سروے میں محض 17 فیصد افراد سے حصہ لیا جبکہ 30 ہزار 3 سو 64 ملازمین کو خفیہ سوالنامہ ارسال کیا گیا تھا۔دوسری جانب ملازمین کو ارسال کیے گئے خط میں سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا کہنا تھا کہ ’اقوامِ متحدہ جو دنیا بھر میں مساوات، عزت و وقار، اور انسانی حقوق کی پاسداری کا استعارہ ہے اس کا میعار یقیناً بلند ہونا چاہیے‘۔خیال رہے کہ گزشتہ برس فروری میں اقوامِ متحدہ نے عملے کے لیے ایک 24 گھنٹوں کی ہیلپ لائن متعارف کروائی تھی جس پر وہ جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی شکایت درج کرواسکتے ہیں جس کا جائزہ یو این کے تفتیشی افسران لیں گے۔سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے میں جنسی ہراساں کرنے کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی نافذ کی جائے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.