چیچہ وطنی ،آل پنجاب انٹر رینج ٹورنا منٹ کا انعقاد

بدھ 16 جنوری 2019 16:00

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب (ڈائریکٹر جنرل سپورٹس) کی ہدایت پر آر پی او ساہیوال شارق کمال صدیقی کی سربراہی میں آل پنجاب انٹر رینج ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا، باڈی بلڈنگ اور بیس بال کے مقابلہ جات اوکاڑہ میں منعقد ہوئے جس میںصوبہ کے ریجن کی ٹیموں نے حصہ لیا،باڈی بلڈنگ ٹورنا منٹ میں لاہور نے پہلی جب کہ ساہیوال ریجن نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

اسی طرح بیس بال ٹورنا منٹ میں ساہیوال ریجن نے پہلی پوزیشن اور گجرانوالہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔جیتنے والی ٹیم بیس بال کے کھلاڑیوں کو شاکر احمد شاہد ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ اور باڈی بلڈنگ ٹیم کومہر ندیم افضال DSP/HQاوکاڑہ نے ٹرافیاں اور میڈیلز تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے اپنی محکمہ کی اتنی اچھی ٹیم دیکھ کر بے حد خوشی ہورہی ہے ۔

کھیل کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کے لیے نہ صرف ایک تفریخ کا ذریعہ ہے بلکہ کھیلوں کے ذریعے ہم اپنی فورس میں خود اعتمادی اور صحت مندانہ فضا قائم کرسکتے ہیں ۔ جناب ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی صاحب نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا اور یہ سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :