طلباء کی جانب سے دیامر بھاشااور مہمند ڈیم کیلئے 46لاکھ 88ہزار روپے مالیت کا عطیہ

بدھ 16 جنوری 2019 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) فیڈرل گورنمنٹ کے کینٹ اینڈ گریژن کے تعلیمی اداروں کے طلباء کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان اینڈ وزیراعظم پاکستان دیامر بھاشا و مہمند ڈیم کیلئے 46لاکھ 88ہزار روپے مالیت کا عطیہ جمع کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طلباء کے ایک وفد نے رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان کو ڈیم فنڈ کے لئے عطیہ کا چیک پیش کیا ۔اس موقع پر رجسٹرار نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے طلباء کو شکریہ ادا کیا۔