Live Updates

اپوزیشن ملک میں انارکی پھیلانے کی سازش کر رہی ہے،جمشید اقبال چیمہ

بدھ 16 جنوری 2019 16:25

اپوزیشن ملک میں انارکی پھیلانے کی سازش کر رہی ہے،جمشید اقبال چیمہ
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن احتساب کے عمل کو روکنے کیلئے ملک میں انارکی پھیلانے کی سازش کر رہی ہے لیکن ان کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا جائے گا اور انہیںمنہ کی کھانا پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی دفتر میں کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف)سمیت دیگر جماعتیں کسی نظریے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ایک چھت تلے اکٹھی ہو رہی ہیں ،ملک میں کسی طرح کا کوئی بحران نہیں البتہ کرپشن کرنے والوں کو ضرور بحران کا سامنا ہے ،یہجس طرح کا مرضی اتحاد کر لیں حکومت کسی دبائو کے تحت احتساب کے اداروں کو اپنے کام سے نہیں روکے گی۔

(جاری ہے)

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کئی دہائیوں سے ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

اپوزیشن حکومت پر دبائو بڑھانے کیلئے بڑھکیں لگا رہی ہے لیکن ہمیں ان کا کوئی خوف نہیں۔ عوام اتنے بیوقوف نہیں کہ اپنا خون چوسنے والوں کیلئے سڑکوں پر آئیں اور انہیں تحفظ دیں۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن احتساب کے عمل کو روکنے کیلئے ملک میں انارکی پھیلانے کی سازش کر رہی ہے لیکن ان کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا جائے گا اور انہیںمنہ کی کھانا پڑے گی۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت نے کرپشن کے آگے بند باندھنے کا اٹل فیصلہ کر رکھا ہے اور کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اسٹیٹس کو کو توڑ کر ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور اس کیلئے انہیںعوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات