بنوں،وزیر اور بنوچی اقوام کے درمیان بجلی کا تنازعہ ،

لڑائی کے نتیجے میں سات افراد زخمی

بدھ 16 جنوری 2019 16:30

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) وزیر اور بنوچی اقوام کے درمیان بجلی کا تنازعہ ، لڑائی کے نتیجے میں سات آفراد زخمی ہو گئے ، پولیس درمیان میں آ نے سے لڑائی پر قابو پا لیا گیا اطلاعات گزشتہ کئی روز سے ممند خیل اور اقودام داود شاہ کے درمیان پر بجلی کا تنازعہ چلا آرہا ہے اقوام ممند خیل کے جرگہ نے گزشتہ دنوں فیصلہ اور ڈیڈ لائن دی تھی کہ اقوام داودشاہ کی بجلی لائن ممند خیل قوم کی فیڈر سے الگ کی جائے انتظامیہ نو ٹس نہ لینے پر ہم خود اقدام اُٹھائیں گے اقوام داودشاہ کے مطابق اُن کی بجلی سپلائی منقطع کرنے پر بدھ کے روز قوم کے جرگہ نے فیصلہ کیا کہ از خود پاور ہاؤس جا کر لائن بحال کریں گے قوم کے سینکڑوں افراد روانہ ہوئے تو راستے میں واقعہ کرم گڑھی اڈے کے قریب دونوں اقوام کا آمنا سامنا ہوااور لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں اطراف سے چھ آفراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں فریق اول سے تازیلہ خان ساکن پیپل با زار ممند خیل ، پیر گل ساکن پٹونہ میر زا خیل ممند خیل اور خان ملوک ساکن خوزی خیل مند خیل جبکہ فریق دوئم سے رضوان خان ساکن پیپل بازار داود شاہ ، عمر غلام ساکن کوٹکہ ظفر خیل لدھا خیل پیپل بازار ،ساقی محمد قریشی ساکن پیپل بازار اور رضا ء خان ساکن حاجی گلان داودشاہ زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُ ن کا علاج معالجہ جاری ہے آخری اطلاعات تک واقعہ کی رپورٹ درج کرائی جا رہی تھی ،دریں اثناء ضلع نائب ناظم پیر منیر شاہ ، ویلج کونسل ناظم داودشا ہ ضیاء اللہ نے ہسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی ۔

متعلقہ عنوان :