حکومت نے ملک بھر میں یونیسکو کے تعاون سے ورثہ کا سروے کرانے کا منصوبہ بنایا ہے،طلبہ و طالبات جاپان کی طرح اپنی ثقافت اور روایات کو فروغ دیں

وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کا مسٹو بشی ایشین چلڈرنز کی فستہ 2017-18ء تقسیم ایوارڈکی تقریب سے خطاب

بدھ 16 جنوری 2019 16:47

حکومت نے ملک بھر میں یونیسکو کے تعاون سے ورثہ کا سروے کرانے کا منصوبہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں یونیسکو کے تعاون سے ورثہ کا سروے کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بدھ کو وہ مسٹو بشی ایشین چلڈرنز اینکی فستہ 2017-18ء تقسیم ایوارڈکی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ جاپان کی طرح اپنی ثقافت اور روایات کو فروغ دیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے آٹھ میں سے سات پوزیشن حاصل کرنے پر طالبات کو مبارک باد دی اور کہا کہ یہ بات بڑی دلچسپ اور خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہماری خواتین آرٹ میں آگے ہیں ، ہمیں اپنی روایات کے بارے میں سوچنا چاہئے ۔ وفاقی وزیر نے طلباء کو تجویز دی کہ وہ اپنی تصویر یا ڈائری اور لکھنے کو روزانہ کا معمول بنائیں۔ تقریب کا اہتمام یونیسکو کے پاکستان نیشنل کمیشن ، وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ، نیشنل فائونڈیشن آف یونیسکو ایسوسی ایشن جاپان ،مسٹو بشی پبلک افیئرز کمیشن جاپان ، ایشئن پیسفیک فائونڈیشن آف یونیسکو کلبز اور جاپان ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :