اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈہ اسپنوزا پانچ روزہ سرکاری دورے پر پرسوں پاکستان پہنچیں گی

صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی

بدھ 16 جنوری 2019 16:58

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈہ اسپنوزا پانچ روزہ سرکاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈہ اسپنوزا پانچ روزہ سرکاری دورے پر پرسوں جمعہ کو پاکستان پہنچیں گی۔ جنرل اسمبلی کی صدر منتخب ہونے کے بعد ماریہ سپنوزا کا ایشیاء پیسفک خطہ میں پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پانچ روزہ قیام کے دوران ماریا اسپنوزا صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گی۔

سرکاری مصروفیات کے علاوہ جنرل اسمبلی کی صدر پارلیمنٹری خواتین ارکان، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بھی ملاقات کریں گی۔ اس کے علاوہ ماریہ پاکستانی امن فورس کے تربیتی مرکز کا دورہ اور انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں تھنک ٹینکس اور طلباء سے خطاب کریں گی۔2010ء کے بعد جنرل اسمبلی کے کسی بھی صدر کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔