Live Updates

فواد چوہدری کا چہرہ ایک ہے لیکن ان کی پارٹیاں کئی ہیں، سید ناصر حسین شاہ

زرداری صاحب نے کہہ دیا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 16 جنوری 2019 17:03

فواد چوہدری کا چہرہ ایک ہے لیکن ان کی پارٹیاں کئی ہیں، سید ناصر حسین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا چہرہ ایک ہے لیکن ان کی پارٹیاں کئی ہیں، وہ ہرجگہ فٹ ہو جاتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہہ دیا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی۔

(جاری ہے)

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فواد چوہدری کے لیے حامد خان کا رد عمل ہی بہت ہے،مراد علی شاہ ہی وزیراعلی سندھ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پوری قوم کو انڈے مرغی کا مشورہ دے دیا،وزیر اعظم اپنی بہن کی طرح سلائی مشین ہی کا مشورہ دے دیتے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف وفاقی وزار کا کام صرف توجہ ہٹانا ہے، عوام جان چکے ہیں کہ مہنگائی بڑھا دی گئی ہے۔ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ جتنے قرضے اس حکومت نے 6 ماہ میں لیے ہیں کسی اور حکومت نے ماضی میں نہیں لیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات