عدالت کا لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کئی برس گزر گئے مگر لاپتہ افراد کا کوئی سراخ اب تک نہیں ملا،کاغذی کارروائی کے علاوہ بھی اقدام کرلیں ،عدالت کے ریمارکس

بدھ 16 جنوری 2019 17:04

عدالت کا لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں ایک بار پھر سندھ پولیس اورسیکیورٹی اداروں کو پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ لوگ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آخر کب کام کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں ساٹھ سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پرعدالت کا کہنا تھا کہ کئی برس گزر گئے مگر لاپتہ افراد کا کوئی سراخ اب تک نہیں ملا۔

دوران سماعت جسٹس نعمت اللہ نے سندھ پولیس اور دیگر اداروں کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاغذی کارروائی کے علاوہ بھی کوئی اقدام کرلیں۔اس موقع پر لاپتہ ممتاز حسین کی اہلیہ کا عدالت میں کہنا تھا کہ میرے شوہر کو 2018 میں حراست میں لیا گیا تھا تاحال لاپتہ ہیں، جس پر عدالت نے سندھ پولیس اور دیگر اداروں سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔