ق لیگ کا فواد چوہدری کے بیان کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ
ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کریں گے
مقدس فاروق اعوان بدھ 16 جنوری 2019 16:57
(جاری ہے)
اس حوالے سے (ق) لیگ ک وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ فواد چوہدری جیسے نادان دوستوں کے باعث وزیراعظم مشکلات سے دوچار ہیں ،فواد چوہدری کن کن جماعتوں سے ہوکر کہاں پہنچے سب جانتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کسی سہارے پر نہیں کھڑی ،وفاق اورصوبائی سطح پر حکومت بنانے میں جو ہمارا کردار ہے سب جانتے ہیں ۔طارق بشیرچیمہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے سہارا دیا ہے تو ہم شکر گزار ہیں ۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان اپنی ٹیم کے رہنمائوں کو ڈسپلن میں رکھیں، پی ایم ایل (ق) میں فارورڈ بلاک بنانے کی باتیں کرنے والے فواد چوہدری کو یاد رکھنا چاہیے کہتحریک انصاف کے اندر بہت بڑا فارورڈ بلاک تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فواد چوہدری کے بیان سے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) میں فاروڈ بلاک بنانا غلط فہمی تو ہوسکتی ہے حقیقت نہیں ،فواد چوہدری کو اتحادیوں کے بارے میں سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ تنظیم سازی کررہی ہے اور لوگ شامل ہور ہے ہیں ۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان پر مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی سے مسلم لیگ (ق) کا نام منہ سے نکل گیا، رات گئے فواد چوہدری نے مونس الٰہی کو معذرت کا میسج کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.