آئی جی سندھ کا ٹارگٹ کلر نعیم عرف باجوڑی محسود کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی کی ٹیم کو نقد انعام دینے کا اعلان

بدھ 16 جنوری 2019 17:38

آئی جی سندھ کا ٹارگٹ کلر نعیم عرف باجوڑی محسود کی گرفتاری پر سی ٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے گلشن اقبال سے کاالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر نعیم عرف باجوڑی محسود کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی اور انکی جملہ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش اور دولاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹارگٹ کلر مبینہ ٹاؤن تھانہ کے ہیڈ کانسٹیبل ظاہر شاہ اور کانسٹیبل مقصود مسیح کی کلنگز میں ملوث تھا اورانسداد دہشت گردی کی عدالت سے متعدد مقدمات میں مفرور تھا۔