Live Updates

وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کو تقویت دینے کے لیے پنجاب حکومت ''بنجر زمین کی جنگلات میں تبدیلی'' کے منصوبے پر بر وقت کام شروع کرے

منصوبے کا مقصد جنوبی پنجاب کو سرسبز و شاداب بنانا تھا، 99 ہزار ایکڑ بنجر زمین بھی مختص کی گئی تھی تاہم اس پر تاحال کام شروع نہیں ہوسکا فاطمہ حلیمہ فارسٹ کپمنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعامر آفریدی کی منصوبے کے سرمایہ کاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس

بدھ 16 جنوری 2019 17:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) فاطمہ حلیمہ فارسٹ کپمنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعامر آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کو تقویت دینے کے لیے پنجاب حکومت ''بنجر زمین کی جنگلات میں تبدیلی''منصوبے پر بر وقت کام شروع کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ساؤ تھ پنجاب فارسٹ منصوبے کے سرمایہ کاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

عامر آفریدی نے کہا ہے کہ منصوبہ سابقہ پنجاب حکومت کے درو میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد خصوصی طور پر جنوبی پنجاب کو سرسبز شاداب بنانا تھا اور اس کے لیے 99 ہزار ایکڑ بنجر زمین بھی مختص کی گئی تھی تاہم اس پر تاحال کام شروع نہیں ہوسکا ۔انہوں نے کہاکہ اس پراجیکٹ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے کلیئر اور شفاف قراردیا ہے اور بہاولپور میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اس پراجیکٹ کو موجودہ کابینہ سے دوبارہ منظور کرائیں گے۔

(جاری ہے)

لہذا ہماری اپیل ہے کہ منصوبے کی جلد پنجاب کابینہ سے منظوری لی جائے تاکہ جلد ازجلد کام شروع کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق ہے اور ان کے کلین اینڈ گرین پروگرام کو تقویت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پنجاب میں بنجر زمین کی مقدار زیادہ ہونے کے وجہ سے ماحولیا تی آلودگی زیا دہ ہے،اس پراجیکٹ سے ماحولیا تی آلودگی پر قابو پایا جاسکتاہے، وزیر اعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ہمارا سرمایہ محفوظ اور پراجیکٹ بھی وقت پر پائے تکمیل تک پہنچ سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات