Live Updates

ٹائون ون کونسل پشاور کے نو منتخب 4 بلدیاتی اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

بدھ 16 جنوری 2019 17:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پشاور کے ٹائون ون کونسل کے حالیہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کامیا ب ہونے والے 4 نو منتخب اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے اسی سلسلے میں گذشتہ روز نائب ناظم وکنو نیئر محمدشعیب بنگش کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ناظم ٹائون ون زاہد ندیم نے چاروںاراکین سے حلف لیا۔ نومنتخب میں تحریک انصاف کے شاہ زیب یونین کونسل 17 آسیہ وارڈ ، فقیر محمد یونین کونسل 9 پی ٹی آئی ، اے این پی کے زین اللہ صافی یونین کونسل 26 اوراے این پی کے بختیا ر احمد مہمند یونین کونسل 20 شامل ہیں۔

نومنتخب ممبران نے کونسل کو باہمی تعاون سے چلانے اورعوامی مسائل حل کرنیکی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم ٹائون ون زاہد ندیم نے چاروں ار اکین کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ نومنتخب اراکین بھی ٹائون کونسل ون کے دیگر اراکین کی طرح عوامی فلاح وبہبود کیلئے اپناکردار اداکریں گے اور ٹائون کونسل ون کے پلیٹ فارم سے اپنے یونین کونسل کے مسائل اجاگر کرینگے۔

(جاری ہے)

ناظم نے کہاکہ وہ نومنتخب ٹائون ون کونسلروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے اور انکے علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔ بعد ازاں کنو نیئر محمدشعیب بنگش نے ٹائون کونسل ون کا اجلاس آئندہ منگل تک ملتوی کردیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات