ھنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

دہشت گرد کلایہ بم دھماکے سمت ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

بدھ 16 جنوری 2019 18:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ھنگو میں قاضی پمپ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ھنگو میں قاضی پمپ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں کمانڈر اسلام، لائق اور خودکش حملہ آور محب اللہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کلایہ بم دھماکے سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔دہشت گردوں کے قبضے سے متعدد دستی بم، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔