پاکستان پیپلز پارٹی کااتحاد کی صورت میں شراکت رائے جاری رکھنے کا اعلان

موجودہ حالات میں اپوزیشن کے درمیاں روابط ناگزیر تھے ،ْ شیریں رحمن کی گفتگو

بدھ 16 جنوری 2019 18:11

پاکستان پیپلز پارٹی کااتحاد کی صورت میں شراکت رائے جاری رکھنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے اتحاد کی صورت میں شراکت رائے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کے درمیاں روابط ناگزیر تھے۔ایک بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی پر دیگر جماعتوں سے بات چیت ہوئی تھی۔شیری رحمان نے کہاکہ وہ بھی یہی ہیں ہم بھی ہیں ہیں۔

شیری رحمان نے کہاکہ پیپلز پارٹی شراکت رائے جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

شیری رحمان نے کہا کہ پارٹی کا اپنا منشور اور اپنی سوچ ہوتی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ عوام بھی مشترکہ لائحہ عمل سے متعلق سوالات کرتے ہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ پارلیمان میں جن ایشوز پر ایگری کرنا ہے ہم کریں گے۔شیری رحمان نے کہاکہ سونامی کی تبدیلی نااہلی کا خوفناک طوفان بن گیا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ میں بدتمیز بریگیڈ کا جواب نہیں دینا چاہتی۔شیری رحمان نے کہاکہ پورے پاکستان کے چولہے اس وقت نہیں جل رہے۔شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کے باعث عام آدمی روٹی اور پیاز نہیں خرید کر پا رہا۔