ْشہبازشریف کی بطورچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی تقرری کیخلاف متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

سلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ (کل) جمعرات کو دن بارہ بجے سماعت کرے گا

بدھ 16 جنوری 2019 18:11

ْشہبازشریف کی بطورچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی تقرری کیخلاف متفرق درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہبازشریف کی بطورچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی تقرری کیخلاف متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ (آج) جمعرات کو دن بارہ بجے سماعت کرے گا ،ڈویژن بنچ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترکیانی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے شہباز شریف کی بطور چئیرمین پی اے سی تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔درخواست گزار نے مزید دلائل کا موقع دینے کے لئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔