چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا بیرسٹراعتزاز حسن کو خراج تحسین

آپ کی دل سے عزت کرتا ہوں، آپ کا شاگرد بننا چاہتا تھا ، شاگرد تو نہ بن سکا، اعتزاز میری عدالت میں آتے رہے مگر کبھی ان کے حق میں فیصلہ نہیں دیا، چیف جسٹس

بدھ 16 جنوری 2019 18:11

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا بیرسٹراعتزاز حسن کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دل سے عزت کرتا ہوں ،میں آپ کا شاگرد بننا چاہتا تھا، شاگرد تو نہ بن سکا ، اعتزاز میری عدالت میں آتے رہے مگر کبھی ان کے حق میں فیصلہ نہیں کیا۔

بدھ کو ایک مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اور وکیل اعتزاز احسن کے درمیان اس حوالے سے دلچسپ مکالمہ بھی ہوا ۔

(جاری ہے)

کمرہ عدالت میں بیرسٹر اعتزاز احسن نے چیف جسٹس سے کہا میں آپ کا بہت بڑا شکر گزار ہوں جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا آپ کی دل سے عزت کرتا ہوں اور ہمیشہ آپ کو آئیڈلائز کرتا تھا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا میں اعتزاز احسن کا شاگرد بننا چاہتا تھا، شاگرد تو نہیں بن سکا لیکن یہ میری عدالت میں پیش ہوتے رہے اور میں نے کبھی ان کے حق میں فیصلہ نہیں کیا۔

وکیل اے جے رحیم نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا چیف جسٹس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ریاست کا شہریوں کیساتھ سلوک فراخدلانہ ہونا چاہیے، ریاست پیدائش سے لیکر قبر تک شہری کا خیال رکھے، شہری کمزور ہوتا ہے، اس ضرب المثل کو کہیں لکھ دیں۔