ویزا کے بغیر پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کو ڈیپورٹ کردیا گیا

بدھ 16 جنوری 2019 18:11

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) ویزے کے بغیر پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون سونیا سیتا پاریز کو واپس امریکا ڈیپورٹ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق امریکی خاتون قطر ایئر لائن سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی تھیں اور ان کے پاس پاکستان کا ویزا نہیں تھا۔امیگریشن حکام نے سونیا سیتا پاریز کو اسی پرواز کے ذریعے واپس امریکہ ڈیپورٹ کردیا۔یاد رہے کہ جون 2016 میں بھی کرسٹائل نکول نامی امریکی خاتون کو امیگریشن حکام نے ویزا نا ہونے پر اسلام آباد کے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ سے ڈیپورٹ کیا تھا۔