ٹوبہ ٹیک سنگھ ،مقابلہ کے دوران زخمی ہونے والے پولیس ملازم کیلیئے 10لاکھ روپے مالی امداد کا چیک

بدھ 16 جنوری 2019 18:25

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) دو سال قبل پولیس مقابلہ کے دوران زخمی ہونے والے پولیس ملازم کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے 10لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا ،ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے اپنے دفتر میں کانسٹیبل امتیا ز احمد کو محکمہ کی طرف سے دس لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا ،اس موقع پر ڈی ایس پی (ہیڈ کوارٹر) رحمان قادر خاں بھی موجود تھے ،یاد رہے کہ کانسٹیبل امتیا زاحمد 11جون 2016کو ملزم عنصر سکنہ فیصل آباد کو سول جج پیر محل کی عدالت میں پیش کرنے کی غرض سے پیر محل کچہری لیکر آیا ہوا تھا کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا تھا ،جس کے نتیجہ میں پولیس کانسٹیبل محمد شبیر شہید ہوگیا ،جبکہ امتیا ز احمد ملزمان سے مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہوگیا تھا ،لیکن ملزم کو فرار نہ ہونے دیا ،جس پر محکمہ پولیس کی طرف سے کانسٹیبل امتیا زاحمد کو اسکی دلیری جرات و بہادری کے اعتراف میں 10لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا گیا ،اس موقع پر ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ محکمہ پولیس کو امتیا زاحمد جیسے نڈر اور فرض شناس ملازمین پر فخر ہے ،جو اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں ،اور جرائم پیشہ عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیتے ۔