پی آئی اے کی تمام پروازوں میں تجرباتی طور پر موسیقی کی دھنوں کے بجائے قصیدہ بردہ شریف سنایا جانے لگا

بدھ 16 جنوری 2019 18:27

پی آئی اے کی تمام پروازوں میں تجرباتی طور پر موسیقی کی دھنوں کے بجائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی تمام پروازوں پر تجرباتی طور پر موسیقی کی دھنوں کے بجائے قصیدہ بردہ شریف سنایا جانے لگا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ اندرون و بیرون ملک جانے والی پی آئی اے کی تمام پروازوں پر تجرباتی طور پر موسیقی اوردھنوں کے بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا۔

اس سے قبل پی آئی اے پروازوں پر روانگی سے قبل سفر کی دعا باقاعدہ طور پرپڑھی جاتی ہے تاہم روانگی کے بعد تمام پروازوں میں مدہم آواز میں موسیقی کی دھنیں بجا کرتی تھیں۔پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی ہدایت پر عملدرآمد شروع کردیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پر تجرباتی طور پر بوئنگ 777 طیاروں پر قصیدہ بردہ شریف سنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :