ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت ایل ڈبلیو ایم سی کا اجلاس ،گندگی پھیلانے پر کیے جانیوالے چلان کی فوری ریکوری کی ہدایت

کوڑا کرکٹ علیحدہ علیحدہ کرنے کیلئے فوری تجاویز دی جائیں اور اسسٹنٹ منیجرز کوڑا کرکٹ کے کوڑا دان کی تعداد فراہم کریں ‘صالحہ سعید

بدھ 16 جنوری 2019 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت ایل ڈبلیو ایم سی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میںاجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی کے کمیونیکیشن ،پلاننگ اور دیگر شعبوں کے انچارج نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈی سی لاہور نے ا یل ڈبلیو ایم سی کو گندگی پھیلانے پر کیے جانے والے چلان کی فوری ریکوری کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی پلاننگ ونگ کے ساتھ ملکر صفائی سے متعلق آگاہی مہم چلائیںاورایل ڈبلیو ایم سی کے افسران فیلڈ سٹاف کو اچانک چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ مینجرز کی فیلڈ میں حاضری کو ہر روز چیک کریں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کوڑا کرکٹ علیحدہ علیحدہ کرنے کے لیے فوری تجاویز دی جائیں اور اسسٹنٹ مینجرزکوڑا کرکٹ کے کوڑا دان کی تعداد فراہم کریں اور کتنا کوڑا اِن میں ڈالا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ البراک اور اوز پاک کے ایریاز کے کوڑا دانوں کی فوری رپورٹ دی جائیں۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا پلاننگ ونگ انفورسمنٹ سے متعلق پلان مرتب کریں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ناقص کارکردگی والے افسران و ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیںڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

اے سی کینٹ عمر حیات گوندل نے انفنٹری روڈ اور علامہ اقبال روڈ پر صفائی ستھرائی کرنے کے عمل کی چیکنگ اوراے سی کینٹ نے ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔ سپر وائزر، زونل آفیسر اور اسسٹنٹ مینجر کی حاضری کی چیکنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ انفنٹری روڈ اور علامہ اقبال روڈ پر صفائی ستھرائی کا نظام بہتر ہے۔تحصیل کینٹ میں اگلے ہفتے کے صفائی پلان کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی اور البراک کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی میں بہتری کے ساتھ ساتھ مانیٹرنگ کے نظام میں سختی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کوڑا کرکٹ کو مقررہ جگہوں پر پھینکیںاورشہر میں صفائی ستھرائی عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :