صوبے میں فوڈ ہائی جین اور فوڈ سیفٹی چیکنگ کا اختیار صرف خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے پاس ہے، سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی

بدھ 16 جنوری 2019 18:32

صوبے میں فوڈ ہائی جین اور فوڈ سیفٹی چیکنگ کا اختیار صرف خیبر پختونخواہ ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے دفتر میں خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے اختیارات کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق سپیکر مشتاق غنی کی طرف سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سوموٹو نوٹس کی ججمنٹ نمبر S.M.C.26/2018-SCJ پر واضح طور پر حکم جاری کیا گیا کہ صوبے میں فوڈ ہائی جین اور فوڈ سیفٹی چیکنگ کا اختیار صرف اور صرف خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے پاس ہے۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے واضح کیا کہ فوڈ اتھارٹی کی علاوہ کوئی اور ڈیپارٹمنٹ فوڈ ہائی جین اور فوڈ سیفٹی کی چیکنگ کے اختیارکا مجاز نہیں۔