تھر میں غذ ائی قلت کے با عث 3بچو ںکی اموا ت کی خبر غلط ہے ،سول سرجن سول اسپتال مٹھی

بدھ 16 جنوری 2019 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) محکمہ اطلا عا ت کے ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفا ر میشن کو کمشنر میر پو ر خا ص ڈویژن کی جا نب سے سول سر جن سول ہسپتا ل مٹھی کے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دن کچھ اخبا را ت میں تھر میں غذ ائی قلت کے با عث 3بچو ںکی اموا ت کی خبر شا ئع کی گئی جو کہ سرا سر بے بنیا د اور حقیقت کے منافی ہے ۔

بھیجے گئے خط میںسول سر جن نے بتا یا ہے کہ خبر میں بتا ئے گئے تینو ں بچو ں کی مو ت قدر تی پیدائشی بیما ر ی کے با عث وا قعہ ہوئی ہے خط کی تفصیلا ت کے مطا بق یو نین کو نسل مٹھریو بھٹی کے بنیا دی مر کز صحت میںگا ئو ں بھیمو بھیل کے رہا ئشی ہر چند بھیل کے نو مو لو د بچی جو کہ 29ہفتو ں کے دورا ن پیدا ہو ئی اس کو سول ہسپتا ل مٹھی میں 12جنوری کی شا م کے وقت داخل کیا گیا اور ہسپتا ل کے عملے کی جا نب سے طبی امدا د دیکر اسکی زندگی بچا نے کی بھر پو ر کو ششیں کی گئیں لیکن پیدا ئشی بیما ر ی خصو صاًً سا نس لینے میں تکلیف اور مقررہ مدت سے پھیلے پیدا ئش کے با عث اور وزن کم ہو نے کی وجہ سے بچی 14جنوری کو صبح 8بجے فو ت ہو ئی اسی طر ح 11مہینے کی نظیرا ں ولد فیض محمد وکھیو کو اس کے والدین اور رشتہ دا ر سول ہسپتا ل مٹھی میں لیکر آئے جس کو 14جنوری کوصبح 10بجے داخل کیا گیا جس کو ڈاکٹر کے مطا بق گزشتہ کئی رو ز سے جھٹکا اور سخت بخا ر تھا جو کہ اسی رو ز را ت کے 11بجے میننگٹس اور انسیفالیٹس جیسے مو ذی مرض کے با عث انتقا ل کر گئی ۔

(جاری ہے)

سو ل سر جن نے اپنے بیا ن میں مزید بتا یا کہ 14جنوری کو مٹھی کے رہا ئشی میوا را م کی نو زائیدہ بچے کو مٹھی ہسپتا ل میں داخل کیا گیا جس کو پیدا ئش کے وقت آوا ز نہ آنے کے با عث بچو ں کے وارڈ میں منتقل کر تے ہو ئے پروٹوکول کے مطا بق آکسیجن دینے کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری ادویا ت دیکر اس کا علا ج کیا گیا جبکہ بچے کو پیدا ئشی بیما ر ی کے سبب منہ اور نا ک سے خو ن آنے کے با عث پلیٹلیٹس کی مطلو بہ تعدا د نہ ہو نے کی وجہ سے 15جنوری کو شام 5بجے پیدا ئشی بیما ر ی برتھ الیسپکسیا کے سبب فو ت ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :