گوگل کی غلطی کسی حد تک درست ثابت، ڈالر واقعی سستا ہوگیا

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں اور فروخت میں کمی

بدھ 16 جنوری 2019 18:59

گوگل کی غلطی کسی حد تک درست ثابت، ڈالر واقعی سستا ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں4پیسے اور قیمت فروخت میں9پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں4پیسے اور قیمت فروخت میں9پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے سے گھٹ کر138.86روپے اور قیمت فروخت139.00روپے سے گھٹ کر138.91روپے ہوگئی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے اورقیمت فروخت139.20روپے پر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کرنسی مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں آنے والے دنوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات اور چین سے مالیاتی پیکج ملنے کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی ہوگی۔

دوسری جانب انٹرمارکیٹ میں یوروکی قیمت خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں1.00روپے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید میں20پیسے کااضافہ اور فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید158.00روپے سے گھٹ کر157.50روپے اورقیمت فروخت159.50روپے سے گھٹ کر158.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید177.50روپے سے بڑھ کر177.70روپے اورقیمت فروخت179.00روپے پرمستحکم رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں5پیسے کااضافہ اور فروخت میں10پیسے جبکہ اوریواے ای درہم کی قیمت خرید5پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.80روپے سے بڑھ کر36.85روپے اورقیمت فروخت37.20روپے سے گھٹ کر37.10روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.80روپے سے گھٹ کر37.75روپے اورقیمت فروخت38.20روپے سے گھٹ کر38.00روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قدرمیںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.00روپے اور قیمت فروخت21.00روپے پرمستحکم رہی۔