پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3656 کی سطح پر بند

بدھ 16 جنوری 2019 18:59

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3656 کی سطح پر بند
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3656 کی سطح پر بند ہوا۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز انرجی اورکوٹس/فاریکس 11.101 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 19,871 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 5.603 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 2.318 بلین روپے،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونیوالے سودوں کی مالیت 1.384 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت1.037 بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 335.941 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت101.089 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت88.889 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 85.954 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 56.994 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 48.582 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 35.131 ملین روپے اورجاپان ایکویٹی کے سودوں کی مالیت 5.690 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی3 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.519 ملین روپے تھی رہی۔

متعلقہ عنوان :