حکومت سندھ کی جانب سے تھر کے لوگوں کیلئے مثالی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کیا جا رہا ہے،ڈویزنل کمشنر میرپورخاص

بدھ 16 جنوری 2019 19:18

تھرپارکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ڈویزنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے تھر کے لوگوں کیلئے مثالی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں سول ہسپتال مٹھی میں مرمت و آرائش کا کام کروانے،سول ہسپتال مٹھی میں توسیع کرنے کیلئے مزید نیا بلاک تعمیر کروایا جا رہا ہے جس کی لاگت گیارہ کروڑ روپے ہے، جو حکومت سندھ فراہم کریگی۔

اس بات کا اظہار انہوں نے حکومت سندھ کی جانب سے ان کی زیر نگرانی میں تھرپارکر میں شعبہ صحت میں ہونے والی مثالی ترقیاتی کاموں کے متعلق آگاہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول ہسپتال مٹھی میں پیدا ہونے والے بچوں کے علاج کیلئے ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر، بچوں کی نگہداشت کیلئے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور 100بستروں پر مشتمل اضافی وارڈ تعمیر کروانے ، ماں اور بچے کی صحت کے اضافی وارڈ کی تعمیر ، پارکنگ ایریا کو او پی ڈی میں تبدیل کیا جائیگا جس میں 8کمرے تعمیر کئے جائیں گے جس میں ایک ہی وقت 8ڈاکٹر بچوں کا معائنہ اور علاج کریں گے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی کیلئے فائبر انتظار گاہ 50لوگوں کے لئے تعمیر کی جا رہی ہے جس میں مریض کے ساتھ آنے والے لوگوں کو بیٹھنے کی سہولت فراہم ہو سکے گی۔ بچوں کے وارڈ میں 20000گیلن پانی کا انڈر گراؤنڈ ٹینک تعمیر کیا جائیگا اور اس کے ساتھ وارڈ کے اوپر 10000گیلن پانی کا ٹینک تعمیر کی جائیگی جس سے بچوں کے وارڈ کو پانی کی سہولت فراہم ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :