بنوں، بجلی کے تنازعہ پر لڑائی کے نتیجے میں نو افراد شدیدزخمی

بدھ 16 جنوری 2019 19:18

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وزیر اور بنوچی اقوام کے درمیان بجلی کا تنازعہ ، لڑائی کے نتیجے میں نو افراد شدیدزخمی ہو گئے پولیس درمیان میں آ نے سے لڑائی پر قابو پا لیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے ممند خیل اور اقوام دائود شاہ کے درمیان پر بجلی کا تنازعہ چلا آرہا ہے، اقوام ممند خیل کے جرگہ نے گزشتہ دنوں فیصلہ اور ڈیڈ لائن دی تھی کہ اقوام دائودشاہ کی بجلی لائن ممند خیل قوم کی فیڈر سے الگ کی جائے، انتظامیہ نو ٹس نہ لینے پر ہم خود اقدام اُٹھائیں گے۔

اقوام داودشاہ کے مطابق اُن کی بجلی سپلائی منقطع کرنے پر بدھ کے روز قوم کے جرگہ نے فیصلہ کیا کہ از خود پاور ہاؤس جا کر لائن بحال کریں گے، قوم کے سینکڑوں افراد روانہ ہوئے تو راستے میں واقعہ کرم گڑھی اڈے کے قریب دونوں اقوام کا آمنا سامنا ہوااور لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں اطراف سے 9 افرادشدید زخمی ہو گئے،جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُ ن کا علاج معالجہ جاری ہے آخری اطلاعات تک واقعہ کی رپورٹ درج کرائی جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :