نیب نے آصف زرداری کے حوالے سے بڑی خبر دے دی

کسی وزیرمشیرکی خواہش پرآصف زرداری یافریال تالپورکوگرفتارنہیں کیاجاسکتا،ترجمان نیب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 16 جنوری 2019 18:47

نیب نے آصف زرداری کے حوالے سے بڑی خبر دے دی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16جنوری 2019ء) نیب نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کسی وزیرباتدبیرکی خواہش پرآصف زرداری یافریال تالپورکوگرفتارنہیں کیاجاسکتا اور نہ مراد علی شاہ کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس میں بننے والی جے آئی ٹی نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو امکانی ملزم قرار دیا تھا ،جس کے بعد انکی گرفتاری کا امکان بھی پیدا ہو گیا تھا۔

اس حوالے سے دسمبر کے آخری ہفتے میں سابق گورنر پنجاب اور رہنما پیپلز پارٹی کے لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو کال لیک ہوئی جس میں انہوں نے آصف زرداری کے خلاف کیسسز کے حوالے سے بات کی تھی۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کا کیس تو پھر بہت شک و شبہات میں تھا ،اس میں تو ہر چیز پکڑی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

کیا چیز بیچی اور کیا چیز خریدی ،سب منظر عام پر آگیا ہے۔

منی ٹریل ثابت کرتی ہے کہ یہ سب سابق صدر کے اکاونٹ سے خریدا گیا۔جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہے انہوں نے سفارش کی ہے کہ الگ الگ 16 ریفرنسز دائر کرنے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے سب کچھ کھول کے رکھ دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کیس کے سلسلے میں آصف زرداری اور ملک ریاض کو سپریم کورٹ نے عدالت میں طلب کر لیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ 31دسمبر تک انکی گرفتاری ہو سکتی ہے۔

تاہم31 دسمبر گزرے بھی نصف ماہ سے زائد گزر چکا ہے لیکن آصف زرداری اور فریال تالپور تاحال گرفتار نہیں کئیے گئے۔جس کے بعد حکومتی وزراء کی جانب سے آصف زرداری کی گرفتاری کے متعدد بار اشارے بھی دئیے گئے اور انکا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تاہم نیب نے آصف زرداری کے حوالے سے اہم ترین بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی وزیریاتدبیرکی خواہش پرآصف زرداری یافریال تالپورکوگرفتارنہیں کیاجاسکتا۔سی وزیر کی خواہش پر نہ ہی مراد علی شاہ کو گرفتار کیا جاسکتاہے۔نیب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقول تاحال نہیں ملی۔انکا کہنا تھا کہ سست روی کےتاثرکویکسرمستردکرتےہیں، سپریم کورٹ کےمصدقہ فیصلےکی روشنی میں قانون راستہ خودبنائےگا۔