چنیوٹ، زمینداروں کا احتجاجی مظاہر

بدھ 16 جنوری 2019 19:20

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) کاشتکاروں کو گنے کی ادائیگیاں نہ ہونے پر زمینداروں کا رمضان شوگر ملز کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق کسان بورڈ چنیوٹ کے سینکڑوں کارکنوں نے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں نہ ہونے پر رمضان شوگر ملز انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع کسان بورڈ کے سرپر ست سید نورالحسن شاہ کے علاوہ دیگر رہنمائوں چوہدری طفیل لونا ،شہباز حسینی ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان شوگر ملز کاشتکاروں کا استحصال کر رہی ہے عدم ادائیگیاں نہ ہونے پر کاشتکار سراپا احتجاج ہیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان شوگر ملز انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائے اور کاشتکاروں کی رکی ہوئی ادائیگیوں کا فوری طور پر بحال کیا جائے اس موقع پر کاشتکاروں نے رمضان شوگر ملز کے گیٹ کے باہر احتجاجی دھرنا بھی دیا اور شریف برادران کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔