Live Updates

زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب

بدھ 16 جنوری 2019 19:20

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پنجاب حکومت گنے کے کریشنگ سیزن پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اس سلسلہ میں کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے گا ، زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، یہ بات معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے ڈی پی او آفس چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی شوگر کین کے اجلاس کے دوران گنے کے کریشنگ سیزن کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے کی ، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی ، ڈی پی او محمد انور کھیتران ، ایم پی اے تیمور امجد لالی ، ضلعی صدر PTIمیاں شوکت علی تھہیم ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق نیازی ، اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی ، لیاقت علی ،میڈم فرح دیباکے علاوہ محکمہ فوڈ، لیبر ، ڈی او انڈسٹری ، کشتکاروں وسیکیورٹی اداروںکے نمائند گان ، شوگر ملز کے نمائندے و دیگر نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے کاشتکاروں کی شکایات کے ازالہ کیلئے کی گئی کاروائیوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شوگر ملوں سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی حاصل کی جا رہی ہے اورشیڈول کے مطابق ادائیگیوں کا ٹارگٹ مقرر کر دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پر قصوروار ملز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، کریشنگ سیزن کی کڑی مانیٹرنگ جاری ہے اورغیر قانونی وزن کے کنڈوں کیخلاف کریک ڈائون کے ساتھ کم وزن کی شکایات کا بھی فوری ازالہ کیا جا رہا ہے ،سید رفاقت علی گیلانی معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب نے گنے کے کریشنگ سیزن کے دوران کاشتکاروں کی سہولت و رہنمائی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی گنے کے وزن میں ہیرا پھیری ، ناجائز کٹوتی ، مڈل مین کی منفی سرگرمیوںسے متعلق شکایت نہیں آنی چاہیے ، انہوں نے مزید کہا کہ بینک کے زریعے گنے کی قیمت کی ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے اور کمپلینٹ سنٹر میںموسول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ ہونا چاہیے ، انہوں نے گنے کی ٹرالیوں کی آمد رفت کے سلسلہ میں بہتر ٹریفک مینجمنٹ پر زور دیا اور کہا کہ اس ضمن میں حاسثات سے بچائو کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کے علاوہ سڑکیں بلاک نہیں ہونی چاہئیں،انہوں نے تاکید کی تحصیل کمیٹیوں اور شوگر ملوں پر متعین محکمہ مال و زراعت کے سٹاف کو مزید متحرک کیا جائے تاکہ مانیٹرنگ کے انتظامات میں تعطل نہ آئے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدائت پر گنے کے کاشتکاروں کی شکایات کا موقع پر ازالہ اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں اور کریشنگ سیزن کے اختتام تک گنے کی خریداری کے عمل کی مکمل نگرانی جاری رہے گی ، آخر میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب کا ویژن ہے کہ ہم نے غریب کو بے آسرا نہیں چھوڑنا ، سابقہ ادوار میں کسانوں کے بہت استحصال ہوا ہے ،اب ہم بہتری کی طرف جا رہے ہیں یہ اس سلسلہ کا پہلا قدم ہے ، انہوں نے ہماری ڈیوٹی لگائی ہے کہ کسانوں کو ہر طرح سے ریلیف دیں ، زراعت ملکی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،اب نیا پاکستان ہے ہم کسانوں کا استحصال ہرگز نہیں ہونے دیں گے انکو انکا حق دیں گے ، بعد ازاں سید رفاقت علی گیلانی نے ڈپٹی کمشنر سیدامان انور قدوائی ،ڈی پی او محمد انور کھیتران و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ شوگر ملز کے وزٹ کیے اور انکے کنڈے چیک کیے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات