محمد حفیظ کےلئے جنوبی افریقہ کےخلاف ون ڈے سیریز سے قبل ”خوشخبری “ آگئی

ڈیل سٹین اور کوئنٹن ڈی کوک پہلے دو ون ڈے نہیں کھیلیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 جنوری 2019 18:55

محمد حفیظ کےلئے جنوبی افریقہ کےخلاف ون ڈے سیریز سے قبل ”خوشخبری “ ..
کیپ ٹاﺅن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری2019ء) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ”خوشخبری “ آگئی ، پروٹیز فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین اور وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک پاکستان کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچز میں شرکت نہیں کریں گے ۔ جنوبی افریقی میڈیاکے مطابق اوپنر ایڈن مارکرم اور فاسٹ باﺅلر ڈین اولیور کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ہینرک کلاسن وکٹ کیپنگ کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

ڈین اولیور پاکستان کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کریں گے ،انہوں نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 14.70کی اوسط سے 24وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ڈیل سٹین پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے رو ز کندھے کی انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے تاہم بعد میں واپس آکر باﺅلنگ کی ۔

(جاری ہے)

ڈیل سٹین کے باہر ہونے سے قومی ٹیم کے سینئر بلے باز محمد حفیظ نے سکھ کا سانس لیا ہوگا کیوں کہ پروٹیز فاسٹ باﺅلرز کا پاکستانی بلے باز کے خلاف پلڑہ بھاری ہے ، ڈیل سٹین اب تک محمد حفیظ کو 227گیندیں کروا چکے ہیں جس پر حفیظ نے168رنز سکور کیے تھے ،حفیظ کا بیٹنگ سٹرائیک ریٹ 74.01رہا جب کہ11.20کی اوسط سے 15مرتبہ انہیں سٹین نے پوویلین بھیجا،سٹین کا حفیظ کے خلاف باﺅلنگ سٹرائیک ریٹ 15.13رہا،حفیظ اب تک سٹین کو27چوکے لگا چکے ہیں تاہم ابھی تک کوئی چھکا نہیں لگا سکے ہیں۔

























































متعلقہ عنوان :