صدر مملکت سے وفاقی وزیر سردار علی محمد خان مہر اوررکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی الگ الگ ملاقات

بدھ 16 جنوری 2019 19:49

صدر مملکت سے وفاقی وزیر سردار علی محمد خان مہر اوررکن قومی اسمبلی ریاض ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر انسداد منشیات سردار علی محمد خان مہر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ریاض فتیانہ نے الگ الگ ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سے وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات سردار علی محمد خان مہر ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ریاض فتیانہ اورایگزون موبل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہ رخ مرزا نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الگ الگ ملاقات کی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔