پاکستانی معیشت میں کپاس کی اہمیت مسلمہ ہے،بینش فاطمہ

بدھ 16 جنوری 2019 19:56

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب بینش فاطمہ ساہی نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت میں کپاس کی اہمیت مسلمہ ہے ۔ کپاس کا ملکی جی ڈی پی میں اہم حصہ ہے ۔ کپاس کی بہتر آف سیزن اور ان سیزن مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل پیر اہوکر کپاس کی زیادہ پیداوار کا حصول ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کپاس کی آئندہ فصل کے لیے جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے بروقت آگاہی فراہم کرے گا اور کپاس کے کاشتکاروں کی بہتری کے لیے حکومت پنجاب بھر پور اقدامات بھی کررہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسیوں اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل پیرا ہوکر کپاس اور دیگر فصلات سے زیادہ پیداوار اور منافع کما سکتے ہیں۔