منشیات فروش معاشرتی نا سور ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

بدھ 16 جنوری 2019 20:12

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ہم سب کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ منشیات فروش معاشرتی نا سور ہیں جو چند روپوں کی خاطر نوجوانوں کی رگوں میں منشیات کا زہر گھول کر انہیں ذہنی ،جسمانی اور اخلاقی طور پر نا قابل تلافی نقصان پہنچانے کے در پے ہیں تاہم حکومت پنجاب کا یہ پختہ عزم ہے کہ تمام متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی ،غیر سرکاری اداروں اور تنظیموں کو فعال بنا کر منشیات فروشی کی لعنت کو جڑ سے ختم کیا جائیگا۔

ان خیلات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں انسد منشیات کے موضوع پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپٹن )ر( سید حماد عابد، پروفیسر عرفان الحق، ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس ڈاکٹر مدثر غفور ، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، صدر انجمن تاجران چودری عارف محمود، ضلعی افسران، ممبران امن کمیٹی، اساتذہ کرام اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی جہلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف جہلم بھر میں ٹھوس کاروائی کا سلسلہ پہلے سے ہی جاری ہے ، نئی زندگی این جی او کے مطابق مجموئی طور پر ٹیکے سے نشہ کرنے والے افراد کی تعداد 954 بدقسمتی سے 243 افراد ایچ آئی وی پازیٹو ہیں، دیگر مختلف قسموں کا نشہ کرنے والوں کی تعداد 4000 سے زائد ہے جو انتہائی تشویشناک بات ہے ، ملک بھر میں منشیات کے مریضوں کی تعداد55 لاکھ ہو چکی ہے جس میں ہر سال دس فیصد اضافہ ہو رہاہے ۔

جہلم میں سرکاری ہسپتال، پرائیویٹ کلینکس اور نئی زندگی این جو او نشے کے عادی افراد کا علاج کر رہے ہیں منشیات کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حماد عابد نے موئثر کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ضلعی انتظامیہ، پولیس منشیات فروشوں سے ضلع کو پاک کئے جانے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ضلع بھر میں عطایوں اور نشہ آور ادویات ،ٹیکے فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے ۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم اور اسپیشل برانچ ضلعی سطح پر مربوط اقدامات کے ذریعے منشیات فروشی کا خاتمہ اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کی خفیہ نشان دہی کر رہا ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ مہم کو موثر بناتے ہوئے منشیات کے خلاف سخت ترین سزایں دی جایں گی، انکا کہنا تھا کہ سرکاری افسران ،معززین اور انسداد منشیات کے حوالہ سے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائیندوں پر مشتمل ایک خصوصی رابطہ کمیٹی کا باضابطہ قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے ۔

منشیات فروشی میں ملوث افراد اور نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کی نشان دہی کرنا شہریوں کی ذمہ داری میں شامل ہے ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اس سلسلہ میں دی جانے والی معلومات صیغہ راز میں رکھی جائیگی اور نشان دہی کرنے والوں کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جائیگا۔