وزیر دفاع کا سرکاری املاک کے پرائیویٹ اور پبلک استعمال کے حوالے سے کام کے سست رفتار ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار

پرویز خٹک کی سرکاری املاک کے استعمال کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

بدھ 16 جنوری 2019 20:30

وزیر دفاع کا سرکاری املاک کے پرائیویٹ اور پبلک استعمال کے حوالے سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے سرکاری املاک کے پرائیویٹ اور پبلک استعمال کے حوالے سے کام کے سست رفتار ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری املاک کے استعمال کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو فاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں سرکاری املاک کے حوالے سے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری املاک کے پراییویٹ اور پبلک استعمال کے حوالے سے کام کے سست رفتار ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا وزیر دفاع نے ہدایت کی کہ ادارے سرکاری املاک کے استعمال کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی پر کام کی رفتار تیز کریں

متعلقہ عنوان :