گورنر سندھ عمران اسمعیل کا موٹروے پر اوور اسپیڈ پر چالان

بدھ 16 جنوری 2019 20:30

گورنر سندھ عمران اسمعیل کا موٹروے پر اوور اسپیڈ پر چالان
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) گورنر سندھ عمران اسمعیل کا موٹروے پر اوور اسپیڈ پر چالان کر دیا گیا ،گورنر سندھ بلیک پراڈو گاڑی پر سفر کر رہے تھے ۔بدھ کو اوور سپیڈ پر موٹرویپولیس نے گاڑی کا چالان کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے جرمانہ کی رقم موقع پر ہی جمع کروادی۔گورنر سندھ نے موٹر وے کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ترجمان موٹر وے نے کہاکہ موٹروے پولیس کی نظر میں موٹر وے پر سفر کرنے والے تمام لوگ برابر ہیں۔ترجمان نے کہاکہ موٹروے قوانین کی خلاف ورزی پر کسی سے رعایت نہیں برتی جاتی ۔