کٹھ پتلی وزیراعظم کسانوں سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں ،ْبلاول بھٹو زر داری کی وزیر اعظم پر تنقید

کسانوں کو محنت کا پھل نہیں مل رہا ہے مگر حکومت غریب کسانوں کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ،ْ بیان

بدھ 16 جنوری 2019 20:30

کٹھ پتلی وزیراعظم کسانوں سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں ،ْبلاول بھٹو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کسانوں سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں کسان آلو کی فصل اس لئے جلا رہے ہیں کیونکہ انہیں محنت کا پھل نہیں مل رہا ہے مگر حکومت غریب کسانوں کی بات سننے کے لئے تیار نہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کا استحصال بند کرے، پاسکو کے ذریعے کسانوں سے آلو مناسب قیمت پر خرید کر اسٹور کرے تاکہ کسانوں کو بھی محنت کی مناسب اجرت ملے اور بازار میں قیمتیں بھی عوام کی پہنچ میں رہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کسان کی خوشحالی ملک کی خوشحالی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ کسانوں کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ ملک خوراک میں خودکفیل ہو۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کسانوں کے ساتھ ہے اور چاہتی ہے کہ کسانوں کو ان کی محنت کا پھل ملے تاکہ وہ خوشحال زندگی گزار سکیں اور زیادہ محنت کرکے زرعی پیداوار بڑھائیں۔ن