Live Updates

تحریک انصاف کے پارلیمانی کا اجلاس ،ْ ارکان کا وزرا ء کے ساتھ رابطے کے فقدان کا شکوہ

فواد چودھری کے بیان پر مونس الہیٰ کا ردعمل اور حکومتی اتحاد کو خطرے کے معاملے پر وزیراعظم ضرور توجہ دیں گے ،ْ عامر ڈوگر

بدھ 16 جنوری 2019 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) حکمراں جماعت تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں ارکان نے وزرا ء کے ساتھ رابطے کے فقدان کا شکوہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اہم پارلیمانی اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملکی معاشی صورت حال اور اپوزیشن اتحاد پر حکومتی حکمت عملی طے کی گئی جبکہ منی بجٹ پر اراکین کو اعتماد میں لیا گیا۔

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے حکومتی اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے ملکی اقتصادی صورتحال پر روشنی ڈالی اور حکومتی بیانیے کو پیش کیا۔اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ارکان اسمبلی نے ملک کی معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ سے بریفنگ کا مطالبہ کیا تھا جس پر وزیر خزانہ اسد عمر نے انہیں بریفنگ دی اور اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا، فواد چودھری کے بیان پر مونس الہیٰ کا ردعمل اور حکومتی اتحاد کو خطرے کے معاملے پر وزیراعظم ضرور توجہ دیں گے اور اس پر ضرور بات ہوگی، سندھ میں بھی چند ایسے لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ تبدیلی کی ہوا سندھ اور کراچی میں چلے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دور ان پی ٹی آئی ارکان نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے سے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑی محنت کر رہے ہیں تاہم زمینی حقائق بھی دیکھنے ہوں گے، ارکان اسمبلی اور وفاقی وزراء کے مابین راوبط کا فقدان ہے، جب سے حکومت میں آئے ہیں پارٹی سطح پر رابطے ختم کر دئیے گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات