کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (CUI) کی ٹائمز ہائیر ایجوکیشن (THE) ایمرجنگ اکانومیز یونیورسٹی رینکنگ 2019 میں 137نمبر پر رینکنگ

بدھ 16 جنوری 2019 19:15

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (CUI) کی ٹائمز ہائیر ایجوکیشن (THE) ایمرجنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2019ء) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد(CUI) اپنے ادارے کیلئے ایک اور امتیاز حاصل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسو س کر ر ہی ہے۔ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن (THE) ایمرجنگ اکانومیز یونیورسٹی رینکنگز 2019نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کوپاکستان کی صف اول رینکنگ کی ریسرچ یونیورسٹی میں دوبارہ شمار کر لیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر ،ریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے تمام CUIفیملی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس مبارکباد کے پیغام میں ریکٹرCUIنے ریسرچ اور علم کی منتقلی پر CUIکی ریسرچ کے ذریعے پیش رفت کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اسی بنیاد پر تقریباََ تمام قابل ذکر بین الاقوامی رینکنگز میں CUIکی رینکنگ صف اول میں مسلسل ہوتی آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ موجودہ رحجان CUIکے تمام تر کیمپسز میں فراہم کئے جانے والی اعلیٰ تعلیم ا ور ریسرچ کے معیار کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔ دی ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ایمرجنگ اکانومیز رینکنگز 2019 صرف ان ممالک کے اداروں کو شامل کرتی ہے جو کہ فنانشل ٹائمز سٹاک ایکسچینج(FTSE) انڈیکس میں ”ایڈوانسڈ ایمرجنگ“، ”سیکینڈری ایمرجنگ“یا ”فرنٹیئر“ اکانومیز کے طور پر شمار ہوتے ہیں۔

یہ رینکنگ اسی13 کارکردگی کے مظاہر کو استعمال کرتی ہے جو کہ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن (THE) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز دنیا بھر کے اداروں کا تجزیہ کرنے کیلئے استعمال کرتی ہے، ان میدانوں میں جس میں تدریس ( سیکھنے کا ماحول)؛ ریسرچ(حجم، آمدنی اور ساکھ)؛ سائٹیشنز(ریسرچ کا اثر ور سوخ) ؛ بین الاقوامی نقطہ نگاہ(سٹاف، طالب علم اور ریسرچ)؛ اور صنعتی آمدنی(علم کی منتقلی)وغیرہ شامل ہیں۔