صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،صحت کے بنیادی مسائل پر قابو پانے کیلئے افسران ریسرچ پر خصوصی توجہ دیں،عامر محمود کیانی

پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل ایک تحقیقاتی ادارہ ہے ،ادارے کو اپ گریڈ کرکے عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے، وفاقی وزیر صحت

بدھ 16 جنوری 2019 20:43

صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،صحت کے بنیادی مسائل پر قابو پانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحت کے بنیادی مسائل پر قابو پانے کیلئے افسران ریسرچ پر خصوصی توجہ دیں،پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل ایک تحقیقاتی ادارہ ہے ،ادارے کو اپ گریڈ کرکے عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔بدھ و وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کا دورہ کیا جہاں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اقبال درانی نے انہیں ادارے میں جاری اصلاحات اور درپیش چیلنجزکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل ایک تحقیقاتی ادارہ ہے ہم اس ادارے کو اپ گریڈ کرکے عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحقیق کے شعبہ کو فروغ دینے کیلئے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے، ہماری حکومت صحت کے شعبہ میں تحقیق کو اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے افسران کو ریسرچ کے شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی تاکہ ملک میں تحقیق کے رجحان کو فروغ دیا جائے اور صحت کے بنیادی مسائل پر قابو پانا آسان ہو۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے ماضی میں اس شعبہ کو نظر انداز کیا گیا، صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اور تحقیق کے شعبہ کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :